آل سعود کی سعودی عرب کیلئے قابل قدر خدمات ہیں؛ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا سعودی عرب کے قومی دن پر سیمینار سے خطاب

30

اسلام آباد،23ستمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نےجمعرات کو سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے   کہ 1932ءمیں سعودی عرب میں حجاز اور نجد کو ملا کر سعودی عرب کا قیام عمل میں آیا جسے نہ صرف مڈل ایسٹ بلکہ دنیا کی تاریخ میں اہم مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبدالعزیزنے    1902ءمیں ریاض اور 1903ءمیں الحصہ کو فتح   کیا اور حجاز اور نجد کو ایک دوسرے سے ملایااس طرح آل سعود نے ایک نئی مملکت کی بنیاد رکھی، ان کی تاریخ حیران کن ہے کہ کس طریقے سے انہوں نے سعودی عرب کی بنیاد رکھی، آل سعود کی سعودی عرب کیلئے قابل قدر خدمات ہیں۔