سکھر: ایف آئی اے نے بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر کو حراست میں لے لیا

13

سکھر،18 ستمبر(اے پی پی): ایف آئی اے نے بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر کو حراست میں لے لیا، گرفتار ہونے والے سابق ڈائریکٹر عبدالوحید منگی کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔عدالت نے گرفتار ملزم کو دو روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے سکھر کے حوالے کردیا۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ آریجا کیمپس کی تعمیر کے لیے دو ہزار گیارہ میں چالیس کروڑ سے زائد رقم جاری کی گئی،جاری کردہ رقم کیمپس پر استعمال کے بجائے خرد برد کی گئی،  کرپشن کیس کی ایف آئی آر پانچ افسران پر درج ہے، سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالوحید منگی، کنٹریکٹر اور انجنیئرز پر مقدمہ درج ہے۔ سابق وائس چانسلر اکبر سومرو کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔