اوکاڑہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی اجزاء سے تیار ہزاروں لٹرز جعلی دودھ تلف کردیا:رفاقت علی نسوآنہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

29

اوکاڑہ،28اکتوبر)اے پی پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نےہزاروں لٹر جعلی دودھ کی ترسیل ناکام بنادی۔ملاوٹی اجزاء سے تیار 10ہزار لٹر جعلی دودھ تلف کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رفاقت علی نسوآنہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے قصور روڈ پر فخر ٹاؤن میں  واقع ملک پوائنٹ میں چھاپہ مار کر ملاوٹی اجزاء سے تیار 10ہزار لٹرز جعلی دودھ تلف کردیا

بتایاگیا کہ مصنوعی دودھ اوکاڑہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں ہوٹلوں اور ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا کہ فوڈ اتھارٹی نے 200 کلو سکمڈ ملک پاؤڈر، 175 کلو وئے پاؤڈر، 240 کلو ویجٹیبل گھی، ڈرمز،  اور مکسنگ مشینیں ضبط کرلی۔

6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور4 افراد کو پولیس نے  گرفتار کر لیا۔ رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ مضرصحت دودھ پینے سے بچوں اور بڑوں میں ہیضہ، پیٹ درد کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ صحت دشمن عناصر کو عوام کی زندگیوں سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔