بہاولنگر،14 اکتوبر (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں عشرہ شان رحمت للعالمین ﷺ کے حوالے سے گرلز سیکشن میں محفل میلاد النبی صلی للہ علیہ وسلم منعقد ہوئی جس میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج بہاولنگر کی پرنسپل پروفیسر ساجدہ ثمینہ غفار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
سکول پرنسپل پروفیسر شفیق احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مطابق ہم سب کو عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔پیغمبر اسلام نے جہالت ، ظلمت اور تاریکی کو دور کیا آپ نبی اکرمﷺ دنیا میں رحمت العالمین ﷺ بن کر آئے۔
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج بہاولنگر کی پرنسپل ساجدہ ثمینہ غفار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تعلیمات پیغمبرﷺ کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم دنیا و آخرت میں فلاح پا سکیں۔
اس موقع پر طالبات اور لیڈیز سٹاف بھی موجود تھیں. آخر میں ملک کی سالمیت اور استحکام کے لئے دعا کی گئی۔











