تھرپارکر،27 اکتوبر( اے پی پی): تھرپارکر میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہائی اسکول سے ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں اساتذہ ، طلباء اور ایجوکيشن افسران نے شرکت کی۔
ریلی سیکنڈری ایجوکيشن آفیسر تھرپارکر غلام نبی ساہڑ اور ہیڈ ماسٹر انور علی نہڑیو کی قیادت میں نکالی گئی، ریلی کے شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے، ریلی شہر کی بازار سےہوتے ہوۓ کشمير چوک مٹھی میں اختتام پزیر ہوگئی۔
ریلی میں ایجوکیشن کےافسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے پاکستان کا روح کا رشتہ ہے جس پر ہم کسی صورت میں قبضہ کرنے نہیں دیں گے، کشمیری بھائیوں پر بھارتی فوج آج بھی ظلم کر رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے،جس کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے پاکستانی عوام اپنی جانوں کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ ہمارے پاک آرمی کے جوانوں نے ہمیشہ قربانیاں دیں ہیں ہماری فوج ایک بہادر فوج ہے ۔ ہمارہ بچہ بچہ پاک آرمی کے ساتھ ہے اور ہم سب پاک آرمی اور کشمیریہ بھاٸیوں کے ساتھ ہیں، ہر وقت قربانی دینے کے تیار ہیں۔ جس وقت ضرورت پڑی تو ہم اپنے سر کفن باند کے نکلیں گے۔











