مٹیاری،27 اکتوبر (اے پی پی ): جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے دوران کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے بدھ کو یوم سیاہ منانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔اس سلسلے میں اے سی عبدالمجید زہرانی کی قیادت میں ایک مرکزی ریلی نکالی گئی، جس میں ڈی ایچ او ارشاد قريشي، ڈاکٹر رام لوھانو، ضلع ایجوکیشن آفیسر غلام سرور ملاح، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفيق جمالي اور دیگر نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے سی مٹیاری نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور یہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق انہیں ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کا مقصد بھارتی حکومت کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان ہر فورم پر معصوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔
ہالا اور سعید آباد میں یوم سیاہ کی ریلیاں بھی بالترتیب اسسٹنٹ کمشنرز نوید میرانی اور سالم ایوب کی قیادت میں نکالی گئیں، جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کشمیریوں پر بھارتی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے۔











