قائد اعظم  محمد علی  جناح  برصغیر کے سب سے  بڑے   لیڈر تھے ؛ سینیٹر اعجاز چودھری

18

لاہور، 25 اکتوبر ( اے پی پی): سینیٹر اعجاز چودھری نے   پیر کو   یہاں  پاکستان تحریک انصاف وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم  محمد علی  جناح  برصغیر کے سب سے  بڑے   لیڈر تھے، قائد اعظم  کے  بعد  عمران خان  ایسے  سیاستدان   ہیں  جو سیاست میں آنے  سے  قبل  ہی اپنی  سیاست کا لوہا منوا چکے  تھے۔انہوں  نے کہا کہ معاشرے کا اصل مسئلہ اخلاقی بحران ہے جس سے سارے بحرانوں نے جنم لیا، تہذیب کے معیار کے گرنے سے سارے مسائل پیدا ہوئے۔