لاہور؛این سی او سی کی ہدایت پر کورونا وبا پر قابو پانے کی مہم جاری ، تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسین رجسٹریشن ڈیسک قائم

31

لاہور، 16 اکتوبر(اے پی پی):این سی او سی کی ہدایت کے تحت کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کی زیر نگرانی آپریشن جاری ہے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے ، ماسک نہ پہننے اور ویکسین نہ لگوانے والوں کو سخت چیکنگ کا سامنا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے کہا ہےکہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے اب کورونا ویکسینیشن سنٹرز میں مختص کاؤنٹرز بھی بنانے شروع کر دئیے ہیں۔ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق ان مختص کردہ کاؤنٹرز میں 12 تا 18سال کی عمر کے بچوں کو خصوصی طور پر ویکسینیشن لگائی جائے گی ۔

 طلباء و طالبات کی رجسٹریشن کے لئے بھی کاؤنٹرز بنا دئیے گئے ہیں، تعلیمی اداروں میں بچوں کو ویکسینیشن لگائی جائے گی تا کہ ویکسینیشن لگانے کا سلسلہ تیزی سے مکمل ہو، ہر ہفتہ کو ہر تعلیمی ادارے میں ویکسینیشن دن منایا جائے گا، مختص کردہ ویکسینیشن سنٹرز قائم کرنے کا مقصد سکول کے طلباء و طالبات کو ویکسینیشن لگوانے کا عمل تیزی سے مکمل کرنا ہے۔