ملتان، 16 اکتوبر (اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ کمشنر نے سکیموں کے ٹینڈرنگ پراسیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سکیموں کی تکمیل میں معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تکمیل شدہ سکیموں کو محکموں کے حوالے کیا جائے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے انفراسٹرکچر کی بہتری پر خاص توجہ دی ہے۔انہوں نے کہا
ڈپٹی کمشنر اپنے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کریں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب ملتان ڈویژن کی تعمیر و ترقی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں، محکمے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو ترجیح بنائیں۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سمیت ترقیاتی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔











