مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش مقابلے جاری

82

 

اسلام آباد، 15 اکتوبر  (اے پی پی ): پاک فضائیہ کے زیر اشتراک مصحف اسکواش کمپلیکس   میں منعقدہ مردوں کے چیف آف دی ائیر سٹاف – سیرینا ہوٹلز انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ اورخواتین کے سیرینا ۔ کومبکس سپورٹس انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹس جاری  ہیں  ۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن یہ بین الاقوامی مقابلے پاک فضائیہ، سیرینا ہوٹلز اور کومبکس سپورٹس کے مشترکہ تعاون سے منعقد کروا رہی ہے۔ دنیا کے 10مختلف ممالک کے 22 کھلاڑیوں سمیت کل 48 مرد و خواتین کھلاڑی ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان کا کھیلوں کے میدان میں مثبت پہلو اجاگر کرنا ہے۔