پی ٹی  آئی  بنیاد حصولِ انصاف کی  تگ و دو پر استوار ہے ؛ معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر

11

لاہور، 25 اکتوبر ( اے پی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے   پیر کو  یہاں  پاکستان تحریک انصاف وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ہم وکلا کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، وکلا کی شکایات کو امانتاً آگے پہنچاؤں گا، عمران خان کے ساتھ میرا تعلق ان کے حصول انصاف کے مشن کی وجہ سے ہے  اور بڑے بڑے مافیا حصول انصاف کے مشن میں آڑے آرہے ہیں۔انہوں  نے کہا کہ  نظام انصاف کی درستگی وقت کی اہم ضرورت ہے، فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے مشن کو آگے بڑھانے میں وکلاء کردار ادا کریں۔