ہمارے  ملک میں کرکٹ کیخلاف  سازش کا  بدلہ  شاہینوں  نے   ایسا دیا کہ انڈیا  کو ہمیشہ یاد رہے گا؛ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ

31

 سکھر، 25 اکتوبر (اے پی پی ):اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ انڈیا نے ہمارے ملک میں کرکٹ کے خلاف سازش کی تھی، کل ہمارے شاہینوں نے اس کا ایسا بدل لے لیا جو انڈیا کو ہمیشہ یاد رہے گا۔

پیر کو  یہاں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک چائے ابھینندن کو پلائی تھی اور کل ایک اور ” ٹی ” 20 انڈیا کو پلائی گئی ہے۔ جو چائے ابھینندن نے پی تھی وہ فنٹیسٹک ٹی تھی  اور جو کل پلائی گئی وہ بھی یادگار تھی۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا نے ہمارے ملک میں کرکٹ کے خلاف سازش کی،ایک جعلی آفریدی کی ای میل کو کل شاہین آفریدی نے دھویا، مودی کی کل ٹھیک ٹھاک پٹائی ہوئی ہے۔