اختیارات کی نچلی سطح پر  منتقلی سے عوام کو بااختیار بنانا ہماری اولین ترجیح ہے؛صوبائی وزیر میاں محمود الرشید

31

 لاہور، 12 نومبر ( اے پی پی ): وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح پر  منتقلی سے عوام کو بااختیار بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،تحریک انصا ف کی حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

ان  خیالات کا اظہار انہوں  نے   اعلیٰ سطحی  اجلاس کی   صدارت کرتے  ہوئے کیا ۔اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے مسودے پر بریفنگ دی اورلوکل گورنمنٹ ایکٹ  کے مسودے کے نمایاں خدوخال سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر میاں محمودالرشید نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں میٹروپولیٹن کارپوریشنز کی تعداد 11اور میونسپل کارپوریشنز کی 15 ہو گی،میونسپل کمیٹیز کی تعداد 109اور ٹاؤن کمیٹیز کی 125 تجویز کی گئی  ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021  کا مقصد نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے ایکٹ کے ذریعے بلدیاتی اداروں کو ز یادہ بااختیار بنایا جائے گا  لوکل گورنمنٹ کے مؤثر نظام سے عوام کے مسائل  ان کی دہلیز پرحل ہوں گے،نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اجلاس میں وزیر جنگلات محمد سبطین خان،وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی،پارلیمانی سیکرٹری ملک احمد خان، افتخار حسین گوندل نےشرکت کی۔