جلالپور ,09 نومبر (اے پی پی ):پیروالا میں اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا مدثر ممتاز کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ چینی بحران و مہنگے داموں فروخت کی شکایات پر ایکشن میں آگئی تحصیل دار عامر مجتبی خان کے سپیشل برانچ و سول ڈیفنس عملہ کے ہمراہ قصبہ خان بیلہ مارکیٹ کا ہنگامی دورہ چینی کی دستیابی و ریٹس کا جائزہ لیا اور چینی مہنگی یا فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ڈ دوکانوں پر چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف لوگوں سے ملے اور ان سے چینی کی دستیابی اور ریٹ کے متعلق دریافت کیا میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ تحصیل جلالپورپیروالا میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے اور سرکاری ریٹ پر دستیاب ہے جلالپور پیر والہ کی عوام سے التماس ہے کہ کہیں بھی چینی کے ریٹ کو 90روپے فی کلو سے بڑھائیں تو ہمیں اطلاع کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی عوام ایسے عنا صر کی فوری نشاندہی کریں۔











