انسداد ڈینگی کے لئے بھر پور اقدامات اور کاوشیں ہی ڈینگی کو بڑھنے سے روک سکتی ہیں؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر   چوہدری طاہرامین

35

اوکاڑہ،10نومبر(اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے بھر پور اقدامات اور کاوشیں ہی ڈینگی کو بڑھنے سے روک سکتی ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ  پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے مریض لمحہ فکریہ ہیں، ہمیں ویکٹرسرویلینس، ہاٹس سپاٹس کی نگرانی اور پازیٹیو سائٹس کو کلیئر کرنے کے لئے لگاتار اقدامات کرنے ہیں۔

 ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے اجلاس کو  بتایا کہ پنجاب میں رواں سال میں 19 ہزار 776 کیسز ڈینگی کے پازیٹیو کیسز ہیں ہمیں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے کہ ہم گھروں، دفاتر،گلی محلوں میں صفائی کا خیال رکھیں اور گلیوں کو خشک رکھیں ۔ محمد اقبال نے مزید بتایا کہ ضلع اوکاڑہ میں 553 ہاٹس سپاٹس ہیں جن کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ویکٹرپازیٹیو 20 جگہوں کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ محمدآصف نواز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سجاد گیلانی ،ایم ایس صاحبان، ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ محمد اقبال سمیت تمام محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔