صوبائی وزیراوقاف پنجاب نےکمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس

26

 

نارووال( اے پی پی): صوبائی وزیراوقاف پنجاب نےکمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔صوبائی وزیراوقاف پنجاب کی افسران کو ضلع کی تعمیروترقی کے لئے باہمی روابط کی پالیسی اپنانے کی ہدایت ،افسران کو مفادعامہ کے حوالے سے جاری اسکیموں کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔صوبائی وزیراوقاف پیر سعید الحسن نے ڈی سی سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ افسران ضلع کی تعمیروترقی کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے لاتے ہوئے اپنی خدمات سرانجام دیں,مفاد عامہ کی اسیکموں کو مقررہ مدت میں پورا کیا جائے, ترقیاتی کاموں کی رفتارکو تیز کیاجائے اورکام کے معیار اور کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔صوبائی وزیر اوقاف نے کہا کہ افسران مفاد عامہ کی اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے افسران کو اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ بروقت اداکرناہوں گے،عدم دلچسپی رکھنے والے افسران کسی صورت برداشت نہیں۔وزیراوقاف پنجاب نے کہا کہ وزیرا علی پنجاب سردار عثمان بزدار کی گڈگورننس ،ٹرانسپرنسی اورسروس ڈیلیوری کے ویزن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے محکموں سے متعلق شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنائیں،پرائس میکنیزم کو بہتر انداز میں فعال بنایاجائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کو ممکن بنایاجاسکے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ عوامی مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کوئی کسرنہ اٹھا رکھی جائے کیونکہ عوامی توقعات پر پورا اترنے اورمحکموں کی بہتر کوارڈینیشن کی بدولت ہی ضلع کی ترقی وخوشحالی ممکن ھے۔ انہوں نے کہا کہ افسران دلجمعی اور عوامی خدمت کے جذبے  سے سرشار ہو کرکام کریں۔ڈی پی او کامران ممتاز,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد حنیف، جویریہ مقبول،اسسٹنٹ کمشنرزعثمان سکندر ,ارشد وٹو، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ عمر فاروق وڑائچ،محمد ارشد،زین العابدین,ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ آصف محمود,ایکسین ہائی وے سمیع اللہ خاں،راہنماپی ٹی آئی ندیم نثار, حافظ ذوالفقار مہیس,خالد سٹھیالہ،فلک شیر کے علاوہ ہیلتھ،ایجوکیشن،ہائر ایجوکیشن،سپورٹس، انڈسٹریز،زراعت،سول،لائیو سٹاک،ریسکیو1122،سوشل ویلفیئر بلڈنگز،پبلک ہیلتھ ،آبپاشی،واپڈا،تحصیل و میونسپل کمیٹیز سمیت دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے اس موقع پر صوبائی وزیراوقاف کو ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے علاوہ پرائسز،ڈینگی, کورونا ویکسی نیشن ودیگر امور کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔