اوکاڑہ؛ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم میں کمپیوٹر،انگلش لینگویج،بیوٹیشن کورسزکی تربیت یافتہ طالبات میں اسناد تقسیم کر دی گئی

32

اوکاڑہ،06نومبر(اے پی پی): محکمہ سوشل ویلفئیر پنجاب کے زیرانتظام اوکاڑہ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم میں کمپیوٹر،انگلش لینگویج اور بیوٹیشن کے کورسزتین اور چھ ماہ کی تربیت یافتہ طالبات کے لئے تقریب تقسیم اسناد کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان اعزاز ممبران ایڈوائزری کمیٹی شہزاد بخش ایڈووکیٹ، صائمہ رشیدایڈووکیٹ،ڈاکٹر

حنارفیق،راناغلام مصطفی، جنید احمد، نسرین آفتاب اورصدر “ماڈا”(رجسٹرڈ)محمد مظہر رشید چودھری تھے۔

 اس موقع پر مینجر صنعت زار ذوالفقارعلی ناز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم (صنعت زار)میں تین اور چھ ماہ کی مدت میں دس سے زائدکورسزکے کروائےجارہے ہیں، آج کی تقریب 65 تربیت یافتہ طالبات سرٹیفکیٹ دینے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔

تقریب سے  صائمہ رشید ایڈووکیٹ، شہزاد بخش ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا ،بعد ازاں مہمانان اعزاز نے کورسز مکمل کرنے والی طالبات کواسناد تقسیم کیں۔