بہاولنگر؛ چینی کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،13 گودام سیل ، 11 افراد گرفتار

36

بہاولنگر،06 نومبر(اے پی پی): ضلع بھر  میں چینی ذخیرہ اندوزوں  اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ نے  77 مقامات پر چھاپے مار کر غیر قانونی ذخیرہ کی گئی چینی کی 7941 بوریاں برآمد کرلیں ہیں، پکڑی گئی چینی کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔  ذخیرہ اندوزی پر 14 ڈیلرز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور  13  گوداموں کو سیل کردیا گیا جبکہ چینی کی مہنگے داموں فروخت پر 10 ایف آرز درج کی گئیں اور 11 افراد کو گرفتار کرکے 130200روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کہا کہ حکومتی مقررہ قیمت پر چینی کی فروخت کو یقینی بنایا جارہا ہے ، چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا دائرہ  مزید وسیع کریں گے۔