سپریم کورٹ طلبی پر وزیرِ اعظم عمران خان کی حاضری دراصل ریاست کا قانون کی بالادستی تسلیم کرنا ہے، ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کی پریس کانفرنس

23

لاہور 11 نومبر (اے پی پی): معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے سپریم کورٹ طلبی پر وزیرِ اعظم عمران خان کی حاضری دراصل ریاست کا قانون کی بالادستی تسلیم کرنا ہے گڈ گورننس مسائل کا سرے سے نہ ہونا نہیں بلکہ انکا بروقت تدارک ہےانہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا موازنہ سندھ سرکار سے کیا جائے تو سب کو آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل جائے گا حسان خاور نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تاریخی احساس راشن پروگرام کے لیے ایک مربوط ڈیجیٹل میکانزم بنایا جا رہا ہے جو فوٹو شوٹ گورننس کی سستی روٹی سکیم کے برعکس آئندہ آنے والوں کے لیے بھی قابلِ استعمال ہو گا شہباز شریف دور کی سستی روٹیاں مہنگے اور پوش علاقوں کے لوگ اور تندور کھا گئےتحریک انصاف ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کی مدد سے احساس راشن پروگرام کے 120 ارب کی ایک ایک پائی کا حساب دے گی ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے الحمراء میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیااس موقع پر انہوں نے کہا کہ اہم پالیسی امور پر فیصلہ سازی میں حکومتی اتحادیوں کی بات سننا جمہوریت کا حسن ہےحکومت عوام اور اتحادیوں سے ملکر انتخابی عمل کو شفاف اور غیر متنازعہ بنانے کے لیے کوشاں ہے حسان خاور نے وزیر اعظم عمران خان کی سپریم کورٹ پیشی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عدالت طلبی پر ن لیگ کی طرح عدلیہ کے خلاف اعلانِ جنگ نہیں کیا نہ ہی کارکنوں کو بسیں بھر کر عدالت پہنچنے کی کال دی اور نہ ہی عدالتوں کے طلب کرنے پر لوہے کے چنوں کی باتیں کیں ۔