سکھر: نیب نے پلی بارگین کے تحت وصول کی گئی رقم، 70 لاکھ سے زائد کا چیک حکومت سندھ کے حوالے کردیا

22

سکھ،4 نومبر(اے پی پی ):  نیب نے پلی بارگین کے تحت وصول کی گئی رقم، 70 لاکھ سے زائد کا چیک حکومت سندھ کے حوالے کردیا۔

نیب دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں نیب حکام نے پلی بارگین کے تحت وصول کی گئی رقم 70 لاکھ ، 19 ہزار 477 روپے کا چیک حکومت سندھ کے نمائندے ( محکمہ خزانہ کے افسر ) کے حوالے کر دیا۔

 یہ رقم حکومت سندھ کے ان افسران سے وصول کی گئی ہے جو کرپشن الزامات میں گرفتار ہوئے تھے اور انہوں نے پلی بارگین کے تحت نیب کو پیسے واپس کئے ہیں، ان افسران کا مختلف محکمہ جات سے تعلق ہے۔

چیک دینے کی تقریب میں نیب کے متعلقہ ڈائریکٹر ونگ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔