شجاع آباد ؛سکول کونسل کے امیدوار میں مقابلہ جاری

29

شجاع آباد، 03 نومبر (اے پی پی ): جنوبی پنجاب کے دیگر شہر کی طرح شجاع آباد میں سکول  کونسل  میں انتخاب کا عمل جاری ہے، گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں 6 امیدواروں میں مقابلہ جات شروع ہوچکے ہیں۔

 پرنسپل عزیز فاطمہ نیازی نے کہا کہ سکول کونسل کے انتخابات سے طلباء لیڈر شپ کی کوالٹی پیدا ہوگئی  ، نظم وضبط پیدا ہوا گا اور نظام حکومت کی سمجھ آئی گی ۔انہوں نے کہا اس طرح کی مصروفیات میں بچوں کو اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے مثائل اجاگرکرنے میں کافی مدد ملے گی۔

 امیدوار  طلباء نے کہا کہ  سکول کونسل بننے سے ہمارے مسائل کو اجاگر کیا جاسکے گا اور  اس سے  ووٹ کی اہمیت سمجھ آرہی ہے  ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ ہم اپنے اپنے کلاس فیلو کے جو بھی مسئلے ہونگے وہ ہم اپنی سینیئر کو بتائیں گے تاکہ وہ بروقت اسے حل کریں گے جس سے ہر طرف خوشحالی آئے گی۔