فائنل میں کامیاب ہوکر پاکستانی ٹیم ٹرافی کپ بھی لیکر آئے گی ؛ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

18

لاہور، 11 نومبر (اے پی پی ): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ  انشاء اللہ آسٹر یلیا کیخلاف سیمی فائنل میں جیت پاکستان کی ہوگی ، بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کی پر فارمنس ہرلحاظ سے قابل تحسین ہے ۔ فائنل میں کامیاب ہوکر پاکستانی ٹیم ٹرافی کپ بھی لیکر آئے گی ۔

جمعرات کو یہاں پاک آسٹر یلیاسیمی فائنل پر اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر پنجاب نے کا کہنا تھا  کہ پوری قوم کی نظر یں پاک آسٹر یلیا سیمی فائنل میچ پر لگی ہوئیں ہیں ۔شعیب اور رضوان کی صحت یابی اور کامیابی کیلئے دعا گو ہوں  جبکہ 22کروڑ پاکستانی کپتان بابر اعظم سمیت پوری ٹیم کیساتھ کھڑے ہیں ۔