لاہور؛ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سے  ورلڈ بنک کے وفد کی ملاقات، مشترکہ تعاون سے جاری  منصوبوں پر تبادلہ خیال  کیا گیا

17

 لاہور، 12 نومبر (اے پی پی ):صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور میں ورلڈ بنک کے وفد کے ساتھ اہم ملاقات کی ۔  ملاقات میں ورلڈ بنک اور محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مشترکہ تعاون سے جاری تمام منصوبوں کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےمراد راس نے کہا کہ    محکمہ سکول ایجوکیشن اور ورلڈ بنک کی ٹیمیں پنجاب میں طلباء  اور اساتذہ کے لئے بہترین  منصوبوں پر کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ   اس بات کو ہر ممکن یقینی بنایا جا رہا ہے کہ خرچ ہونے والا ایک ایک ڈالر محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے سسٹم کی بہتری کے لیے ہو۔