پاکستان پر دہشتگردی کی جو جنگ مسلط کی گئی تھی اسے ہم نے ناکام بنایا؛ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

12

اسلام آباد،12نومبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ امور اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان پر دہشتگردی کی جو جنگ مسلط کی گئی تھی اسے ہم نے ناکام بنا دیا ہے ۔

جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل، رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ، شیخ الازہر، مفتی اعظم سعودی عرب، مفتی اعظم متحدہ عرب امارات، مفتی اعظم مصر، وزیر اوقات عراق، وزیر اوقاف کویت، مفتی اعظم اردو، مفتی اعظم لبنان، وزیر اوقاف قطر، مفتی اعظم فلسطین، قاضی القضاة فلسطین، امام حرم کعبہ الشیخ عبدالرحمن السدیس، مفتی اعظم چیچنیا، مفتی اعظم بوسینیا، صدر یورپی مسلم یونین، وزارت اوقات بحرین، مفتی اعظم الجزائر، مفتی اعظم ملائیشیا، وزارت اوقاف ترکی و انڈونیشیا سمیت 70 سے زائد قائدین کے نام خطوط ارسال کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان اور پیغام پاکستان پر عملدرآمد سے ہی دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹا جا سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ 20 سال سے یہ موقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات ہیں، آج دنیا بھی اس بات کو تسلیم کر رہی ہے کہ افغان مسئلہ کا حل مذاکرات ہی ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لئے مالی معاونت کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔