میوزیم کا ٹینڈر  پراسیس مکمل، ورک آرڈر جلد جاری کیے جائیں گے،کمشنرملتان ڈویژن

25

ملتان۔4نومبر  (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے زوننگ پالیسی مرتب کر رہے ہیں۔میوزیم کا ٹینڈر پراسیس مکمل ہوگیا ہے جس کے  ورک آڈر جلد جاری کر دیئے  جائیں گے۔قلعہ پر مزارات کے اطراف میں پارکوں کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایوان صنعت و تجارت کے و فد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔وفد کی قیادت صدر چیمبر خواجہ محمد حسین نے کی۔اس موقع پر باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنرملتان نےکہا کہ ڈویژنل انتظامیہ وزیراعظم کے حالیہ پیکج کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے۔ملتان کی ثقافت کی ترویج کیلئے بھی کام جاری ہے۔سٹیڈیم فوڈ سٹریٹ کی بحالی پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ایوان صنعت و تجارت کے وفد نے ڈینگی، کورونا وائرس کے کنٹرول بارے انتظامی اقدامات کو سراہا۔صدر صنعت و تجارت خواجہ محمد حسین نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ حاصل، برآمدات میں اضافہ ہوا۔ عالمی منڈیوں میں قیمتوں کا اتار چڑھاو پاکستانی معیشت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ چیمبر آف کامرس ملتان کی ترقی میں انتظامیہ کے ساتھ ہے۔ انہوں  کہا کہ ملتان کی تہذیب و ثقافت کی ترویج کیلیے سنٹر آف ایکسیلنس کا قیام ناگزیر ہے۔