وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ وفد سے ملاقات

21

کوئٹہ 4 نومبر(اے پی پی ):  وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلءنے بات چیت کرتے ہو? کہا کہ ہم صوبے کے وسیع تر مفاد میں سب کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں اور یہ امر باعث مسرت و اطمینان ہے کہ حکومت اور اپوزیشن عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہیں وزیراعلی نے کہا کہ تمام اہم صوباءامور پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا جا? گا ہم سب عوامی نمائندوں کا تعلق اسی سرزمین سے ہے اور ہم اپنے حلقوں کے عوام کے نمائندہ کی حثیت سے اسمبلی میں پہنچے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے لی? حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے حلقوں کے عوام یکساں اہمیت رکھتے ہیں اور صوبے کی ہمہ جہت اور یکساں ترقی ہمارا عزم ہے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلءکے موقف کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت کے ہر اس اچھے کام کی حمایت کی جائے گی جو صوبے کے مفاد میں ہوگا۔