کوئٹہ۔4نومبر (اے پی پی): وزیراعلی سیکرٹریٹ میں ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یہاں آباد تمام اقوام اور مذاہب کا گلدستہ ہے ،بلوچستان میں آباد تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت انکے حقوق حاصل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آباد مذہبی اقلیتوں کی ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے ۔دیوالی کے علاوہ کرسمس میں شایان شان طریقے سے منائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔











