اسلام آباد،18نومبر (اے پی پی):وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ حالیہ قانون سازی سے پی ڈی ایم والے اپنے بلوں میں چھپ گئے ہیں،حکومت نے سیاست کا ورلڈ کپ جیت لیا ہے،اووسیز کو ووٹ کا حق دینے پر عمران خان اور ان کی ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کےغلط روئیے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،اپوزیشن والے چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کا سیاہ باب بند ہونے جا رہا ہے،ای وی ایم ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی کی طرف پہلا قدم ثابت ہوگا،ملک کی حفاظت وترقی کے لیے تمام ادارے ایک صفحے پر ہیں۔











