کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا رورل ہیلتھ سینٹر مخدوم رشید کا اچانک دورہ

28

ملتان،22 نومبر(اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا رورل ہیلتھ سینٹر مخدوم رشید کا اچانک دورہ، کمشنر نے ادویات کے سٹاک،ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف کےحاضری رجسٹرز چیک کیے اور مریضوں،لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی  اور کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات تک سہل رسائی دینے بارے عملی طور پر کوشاں ہے اور کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کےلئے انقلابی اقدام کئے جارہے ہیں۔

کمشنر نے کورونا ویکسینیشن،خسرہ ویکسینیشن کاؤنٹر کو بھی چیک کیا۔