اوکاڑہ: گھر میں رکھی پرالی کو لگی  آگ پر  ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت آگ پر قابو پا لیا

20

 

اوکاڑہ،29دسمبر(اے پی پی ): اکبر روڈ پر واقع نواحی گاؤں43 جی ڈی میں واقع گھر سے ملحقہ پلاٹ میں رکھی گئی پرالی کواچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو فائر وہیکلز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت آگ پر قابو پا لیا۔آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔مالکان اور ملازمین کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔