دین اسلام نے ہر قسم کے امتیازات ذات پات ، رنگ نسل، مال ودولت کےتعصبات کو جڑ سے اکھاڑ دیا ہے؛ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

39

اوکاڑہ،10دسمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ  محمد علی اعجاز  نے کہا ہے کہ دین اسلام نے ہر قسم کے امتیازات ذات پات ، رنگ نسل، مال ودولت کےتعصبات کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالہ سےمحکمہ ایجوکیشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب اورواک کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔

ڈپٹی کمشنر کہا کہ اسلام سب انسانوں کے ساتھ محبت و رواداری کا درس دیتا ہے۔

 سی ای او ایجوکیشن اندریاس بھٹی نے خطاب میں کہا کہ مذہب اسلام اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تسلیم کرتا ہے ۔

تقریب سے ڈی او سکینڈری چوہدری محمد اکرام ،شوکت علی ساقی ، حاجی غلام دستگیر نے بھی خطاب کیاجبکہ گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کی سینئر ٹیچرنیرسلطانہ کی زیر قیادت طالبات نےانسانی حقوق کے حوالہ سے نغمے پیش کیے۔

 تقریب میں معروف کالمسٹ و سماجی تنظیم”ماڈا” کے صدر مظہررشید چودھری،اساتذہ طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔