سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کامرس کا اجلاس چیرمین زیشان خانزادہ کی صدارت میں کوئٹہ میں ہوا

34

کوئٹہ13دسمبر(اے پی پی)سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کامرس کے چیئرمین زیشان خانزادہ نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر بارڈر مارکیٹ پراجیکٹس پرمند، گبد اور پنجگور بارڈر مارکیٹوں پر کام جاری ہے۔ وفاق کی جانب سے مارکیٹس کیلئے 60 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کامرس کا اجلاس چئیرمین زیشان خانزادہ کی صدارت میں کوئٹہ میں ہوا۔ اجلاس میں کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے کمیٹی کو مسائل کے حل کیلئے سفارشات پیش کیں۔ اجلاس میں Ease of doing business، بارڈر ٹریڈ کو آسان بنانے، تاجروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی امور پر غور کیا گیا۔ کمیٹی دو روزہ دورے پر بلوچستان پہنچی بارڈر ٹریڈ اور تجارتی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے بلوچستان کے دو روزہ دورے پر ہے۔ کمیٹی 14 دسمبر کو پاک افغان سرحدی شہر چمن کا دورہ کرے گی۔