کمشنر لاہور کا جوہر ٹاؤن میں انسداد ڈینگی و سموگ ،صفائی سرگرمیوں کا جائزہ

24

لاہو،ر 10 دسمبر(اے پی پی):کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے جوہر ٹاؤن میں اللہ ہو چوک آر کھوکھر چوک کے ملحقہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا ہے  جہاں انہوں نے  انسداد ڈینگی پر مامور ٹیموں کے پاس ملنے والے ڈینگی لاروا کو چیک کیا۔

اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ لاروا ملنا کم ہورہا ہےلیکن ٹیموں اور شہریوں کو ابھی مکمل خبردار رہنا ہوگا۔انہوں نے  ایل ڈبلیو ایم سی کے تحت علاقے میں جاری صفائی آپریشن کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ صفائی ڈینگی اور سموگ کے بارے شہری ایل ڈبلیو ایم سی یا کمشنر آفس سے رابطہ کریں۔

 کمشنر لاہور کی موجودگی میں انسداد سموگ ٹیموں نے گاڑیوں کا ایمشن لیول بھی چیک کیا ۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ جہاں سے ایک بھی ڈینگی لاروا ملے گا ڈیپ سرویلنس ہر صورت ہوگی، ڈینگی  لاروا کی بروقت تلفی ڈینگی سرگرمیوں کی کامیابی کی ضمانت ہے۔افسران ٹیموں کے ہمراہ شہریوں سے رابطہ میں رہیں اور ٹیموں کی حوصلہ افزائی کریں ۔

اس موقع پر کمشنر لاہور نےصفائی کیمپوں و ٹیموں کے روزانہ کے سرویلنس ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔

دورے کے دوران کمشنر لاہور کے ہمراہ ایل ڈبلیوایم سی،ہیلتھ و دیگر  محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔