اٹک پولیس کی کارروائی ، دو مختلف کارروائیوں میں 13 قمار باز گرفتار

29

اٹک،10دسمبر  (اے پی پی):اٹک پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں 13 قمار باز گرفتار کر لئے اور انکے قبضہ سے کل رقم مالیتی 462850 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان اٹک پولیس کے مطابق تھانہ رنگو پولیس کو اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ قمار باز تاسیم عرف ڈورا ساکن شمس آباد چند قمار بازوں کے ساتھ ٹھیہ بلاک ازان فردوس کے عقبی سائیڈ  بلاکوں کی اوٹ میں ایمر جنسی لائٹ کی روشنی میں قمار بازی میں مصروف ہے جو اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ رنگو عابد حسین نے ریڈنگ پارٹی تشکیل دیکر جائے متذکرہ بالا پہنچ کر مناسب حکمت عملی سے گھیرا دیکر ریڈ کیا تو چند اشخاص جو قمار بازی میں مصروف تھے کو موقع پر سے گرفتار کر لیا جن کے نام و پتے تاسیم اختر ولد  عبدالقیوم ساکن شمس آباد ، اورنگزیب ولد حیات ساکن صدر بازار اٹک ،محمد صابر ولد عبدالرزاق ساکن شمس آباد ،محمد افضل ولد غلام سرورساکن شمس آباد ،محمد احسن ولد محمد رفیق ساکن  شمس آباد ،محمد اعجاز ولد گلاب خان ساکن تھٹہ ،محمود الحسن ولد جنگ بہادر ساکن ماڑی کنجور،محمد اعجاز ولد محمد رفیق ساکن الہ آباد راولپنڈی اور واحد حیات ولد حیات محمد ساکن صدر بازار اٹک ہیں ۔

ان کے قبضہ سے کل پڑقمار بازی مالیتی 265500روپےبرآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

 اسی طرح تھانہ جنڈ پولیس کے اے ایس آئی ملک حبیب الرحمن معہ تھانہ جنڈ پولیس ٹیم نے جوئے کی اطلاع پر ریڈ کیا تو قمار بازی میں مصروف اشخاص جن میں راشد ریاض،نثار احمد ،عجب خان ،امین گل شامل ہیں کو موقع پر گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی  کل مالیتی رقم 197350روپے برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔