اوکاڑہ؛ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ضلع میں قائم کی گئی”دیوار احساس” کا باقاعدہ افتتاح کردیا

51

اوکاڑہ،11جنوری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ضلع میں قائم کی گئی “دیوار احساس” کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پرانہوں نے ضرورت مندوں کو گرم کپڑے، جوتے ،بستر اور گرم چادریں دیئے جانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خان کو ہدایت کی کہ”دیواراحساس” سے مستفید ہونے والے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کی مدد کریں اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملد ر آمد کروایا جائے اور کوشش کی جائے کہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد “دیواراحساس” سے مستفید ہو سکیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ راشد نعمت کھوکھر ،ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خان،سماجی کارکن میاں عبد الر شید بوٹی سمیت مخیر حضرات، عمائدین علاقہ ،غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔