ملکہء کوہسار مری میں برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع

30

مری،04جنوری(اے پی پی):ملکہء کوہسار مری میں برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، برف باری کا یہ سلسلہ  مری شہر کے علاوہ بھوربن اور نیو مری کے دور دراز علاقوں تک پھیلا ہوا ہے جبکہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے ہائی وے کی مشینری بھی مختلف شاہراہوں پر رواں دواں ہے۔

 برف باری کے دلکش و حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاح بڑی تعداد میں مری پہنچ گئے ہیں، برف باری کا سلسلہ شروع ہوتے ہی سیاح ھوٹلوں اور رہائشوں سے باہر نکل آئے اور مال روڈ پر دیوانہ وار لائیو برف باری کے خوب مزے لیتے رہے، ہلہ گلہ اور موج مستیاں کرتے رہے۔

  مری اور گردونواح میں رات گئے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو صبح تک جاری رہا تاہم علی الصبح برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو تا حال جاری ہے،  تیز برف باری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن اورگاڑیوں کے رش کے باعث ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔