Video Player
00:00
00:00
ملتان 24 جنوری(اے پی پی ): کمشنر نے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے ہمراہ شہریوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا اور کمشنر کی احساس دستر خوان کی افادیت پر ضلعی انتظامیہ کو شاباش بھی دی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے مثالی قدم اٹھایا ہے اور کہا مستحق افراد کو کھانا فراہم کرنے سے بہتر کوئی خدمت نہیں ہے ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ احساس بازار اور احساس دستر خوان کا دائرہ پورے صوبے میں پھیل چکا ہے عامر کریم خاں نے کہا ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری رکھے گی اور کہا احساس دستر خوان سے روزانہ 5 سو شہری مستفید ہورہے ہیں اور کہا مخیر حضرات کا ضلعی انتظامیہ کو بھرپور تعاون حاصل ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی موجود تھے۔