73ویں پنجاب گیمز ملتان ڈویژن کی خواتین ٹیموں کے ٹرائلز ختم ہوگئے

48

ملتان 14 جنوری ( اےپی پی): 73ویں پنجاب گیمز  ملتان ڈویژن کی خواتین ٹیموں کے ٹرائلز ختم ہوگئے۔ رانا ندیم انجم کنوئیر و ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کے مطابقویں پنجاب گیمز کے سلسلہ میں آج ملتان ڈویژن کی آرچری۔میل فی میل۔ہینڈ بال۔ہاکی فی میل۔جمناسٹک ۔اور باسکٹ بال فی میل کے ٹرائلز لیے گئے۔جبکہ فٹ بال کے باقی کھلاڑیوں کے بھی ٹرائلز لیے گئے۔آرچری کے سیکرٹری تنویر احمد اور نعیم خالد ۔باسکٹ بال فی میل کےلیے عمیر صغیر۔چوہدری صغیر احمد۔شائستہ قیصر۔میڈم عابدہ رضوی۔میڈم شفقت۔دانش سکول سے میڈم رضوانہ۔ہینڈ بال میں ترس محی الدین۔اظہر نواز۔مصدق حنیف۔ہاکی میں چوہدری طاہر شریف گجر سیکرٹری ہاکی ایسوسی ایشن۔کامران شریف۔انٹرنیشنل ایمپائر ہاکی۔محمد آصف۔اظہارالحق۔ناصر حسین ۔محمد عدنان۔جنیداقبال۔ظفر شیروانی ڈاریکٹر سپورٹس ایمرسن یونیورسٹی ۔محمد شہباز نے ان ٹرائلز میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے۔ جبکہ فٹ بال کے ٹرائلز میں پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے ندیم قریشی نے میاں جاوید قریشی صدر ڈی ایف اے ملتان۔سابق انٹر نیشنل کھلاڑی رانا باقر علی۔عارف محمود۔افصل نیازی۔لالہ مظہر.  کے ہمراہ شرکت کی اس موقع پر کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان کی مٹی بڑی زرخیر ہے یہاں پر ٹیلنٹ بہت ہے انشااللٰلہ ملتان ڈویژن پنجاب گیمز میں بہترین پرفارمنس دے گا۔