آج فیصل آباد ڈویژن کے ہر شخص کے پاس 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی میڈیا سے بات چیت

29

فیصل آباد ۔8فروری  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ وترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے منگل کی شام ضلع کونسل فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج فیصل آباد ڈویژن  کے ہر شخص کے پاس 10 لاکھ روپے تک مفت علاج  کی سہولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ

 زرداری اور شریف خاندان نے ملکی خزانہ بیدردی سے لوٹالیکن اب ملک میں دو نہیں ایک نظام چلے گا۔ غریب، متوسط  اورسفید پوش کو بھی امیر کے برابر سہولیات ملیں گی۔آج سے فیصل آباد ڈویژن کے ہر شہری کوبھی ہیلتھ کا رڈ ملے گا۔ وہ   بڑے لوگوں کی طرح بڑے بڑے ہسپتالوں میں اپنا 10لاکھ روپے تک مفت علاج کرواسکیں گے۔