لاہور، فروری 12(اے پی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے عدم اعتماد لانا چاہتی ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن میں بے چینی دیکھی جا سکتی ہے جنہوں نے ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنا تھا وہ اکھٹے ہو گئے ہیں ،کرپٹ اشرافیہ مل کر بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ،یہ دو تین ملکر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ تمام لوگ عمران خان سے چھٹکارا پانے کیلئے اکٹھے ہو گئے۔ کرپشن مافیہ نے پاپڑ والوں کو ارب پتی کر دیا اس طرح سے انہوں نے غریبوں کی مدد کی ہے ،ہر فوت ہونے والے کا ووٹ بھی ن لیگ کا ہوتا ہے اور فوت ہونے والے کے اکاونٹ میں روپے بھی ان کے ہوتے ہیں ،اپوزیشن جو کچھ بھی کرے گی حکومت کو مضبوط کرے گی۔اپوزیشن ایک ہی سکے کا ایک ہی رخ ہیں اور سکے کا دوسرا رخ جیل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں نے پاپڑ والے،ریڑھی والوں اور غریبوں کو بنکوں کے ذریعے ارب پتی کر دیا۔ شہباز شریف اور اسکے بیٹوں نے ملک مقصود کو نو ہزار روپے پرملازم کو ارب پتی بنادیا۔ مسرور انور فوت ہونے کے بعد بھی شریفوں کے باعث ارب پتی ہوتا رہا۔ ان اکائونٹس سے شہباز شریف اپنے اور اپنی بیگمات کو گاڑیاں اور مکان لیکر دیتے رہے۔ ملک مقصود، عبدالجبار اور تیرہ لوگوں جن کے نام پر لوٹ مار ہوئی ان کے بیانات ایف۔ ائی۔ اے کے پاس موجود ہیں۔ شہباز شریف کو ایک خصوصی تمغہ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے جو کچھ بھی کریں گے یہ ہمیں طاقتور کریں گے۔











