لاہور، فروری 12(اے پی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے حکومتی پالیسیوں کے باعث اب پاکستان کیلئے مثبت خبریں آرہی ہیں،پاکستان میں معیشت اس وقت 5.37 کی رفتار سے بڑھ رہی ہے ۔
معاون خصوصی نے بتایا کہ جی ڈی پی میں بہت بہتری لائی جا چکی ہے ، ن لیگ کے دور میں سات ارب ڈالرکے فارن ریزروزتھے ہم اس وقت 22ارب کے فارن ریزروز پر بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ 20ارب کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ چھوڑ کر گئے آج اگرتیل کی قیمت کو نکال دیں تو یہ خسارہ زیرو پرہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں 5.4پر گروتھ اوپر جارہی تھی اور دودھ کی نہریں بہہ رہی تھیں اور ہم نے 5.37 پر سب کچھ تباہ کردیاہے۔ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیںامریکہ سمیت پوری دنیا میں ہے۔











