اسلام آباد، 24 فروری (اے پی پی ):وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ سید فخر امام نے جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت گندم، دھان، گنا اور مکئی کی فصلوں میں ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے کپاس کی پیداوار بڑھانے پر کام ہورہا ہے۔











