لاہور، 12فروری (اے پی پی): ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے تحت پنجاب میں اب تک 1 لاکھ سے زائد ڈائیلیسز اور 1لاکھ موتیا کے مریض فائدہ اٹھا چکے ہیں۔55 ہزار سی سیکشن اور 14000 نارمل ڈیلوری کے کیسز ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان قومی ہیلتھ کارڈ انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کا آغاز پنجاب میں سب سے پہلے ڈی جی خان اور ساہیوال سے کیا گیا تھا اس کے بعد لاہور، راولپنڈی، بہاولپور اور فیصل آباد سے اس کا آغاز ہو چکا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں رہنے والے تمام لوگ لوگ 8500 پر میسج کرکے کر کے اپنا اندراج چیک کر سکتے ہیں۔
حسان خاور نے بتایا کہ قومی ہیلتھ کارڈ کے تحت اب تک پنجاب سے ایک لاکھ سے زائد لوگ ڈائلیسیز کروا چکے ہیں پانچ ہزار آٹھ سو مریض انجیو کرواچکے ہیں، چوبیس ہزار لوگ موتیے کا علاج کروا چکے ہیں، پنجاب بھر سے ایک لاکھ سے زائد لوگ موتیے کا علاج کروا چکے ہیں، 55 ہزار سی سیکشن اور 14 ہزار نارمل ڈلیوری کیسز کی خواتین فائدہ اٹھا چکی ہیں۔











