اسلام آباد،28فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے پیر کی شام قوم سے خطاب میں آئی ٹی مصنوعات پر ٹیکس میں سو فیصد چھوٹ کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں فری لانسرز اور آئی ٹی کمپنیوں کو ٹیکسوں میں 100 فیصد چھوٹ دی گئی ہے، فارن ایکسچینج پر 100 فیصد چھوٹ دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے آئی ٹی سٹارٹ اپس کیلئے 100 فیصد کیپٹل گین ٹیکس ختم کر دیا ہے، جو بھی انڈسٹری لگائے گا اس سے سوال نہیں پوچھا جائے گا، کل لاہور میں انڈسٹریل پالیسی کے پیکیج کا اعلان کروں گا۔











