اسلام آباد، 22 جنوری (اے پی پی ): ریسلر انعام بٹ نے کہا ہے کہ کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے ذریعے پورے ملک سے ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی(نوجوان امور اینڈ کامیاب پروگرام) عثمان ڈار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈرائیو نوجوانوں کےلئے بڑا موقعہ ہے اور وزیراعظم عمران خان اور معاون خصوصی عثمان ڈار کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے نوجوانوں کے لئے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
ریسلر انعام بٹ نے کہاکہ نے کہا کہ ہمیں ساوتھ ایشین گیمز کو ٹارگٹ کرنا ہے اوردولت مشترکہ گیمز میں ہمارا ٹیلنٹ نظر آئے گا اور کھلاڑی میڈلز حاصل کریں گے،اس ڈرائیو سے پاکستان کا سپورٹس ٹیلنٹ دنیا کے سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور صوبائی اور قومی سطح پر ان کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مقابلے منعقد کروانے چاہئے۔











