آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم ستائیس فروری کو پاکستان آ رہی ہے؛ وزیرداخلہ شیخ رشید

50

اسلام آباد،22فروری  (اے پی پی):وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے منگل کو  یہاں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم ستائیس فروری کو پاکستان آ رہی ہے ، ان کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات  مکمل کر لئے گئے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ  اسلا م آباد میں جدید کرکٹ سٹیڈیم بنانے جا رہے ہیں جس کے ساتھ فائیو سٹار ہوٹل بھی ہوگا۔