کراچی میں رینجرز کی فورسز بڑھانے کو تیار ہیں ،وزیر اعلی سندھ کہیں تو کراچی کے تھانوں میں بھی رینجرز لگانے کو تیار ہیں؛ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

23

اسلام آباد،22فروری  (اے پی پی):وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے منگل کو  یہاں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کی فورسز بڑھانے کو تیار ہیں ،وزیر اعلی سندھ کہیں تو کراچی کے تھانوں میں بھی رینجرز لگانے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالات ناگفتہ بہ ہیں اس کا کوئی بھی نتیجہ نکل سکتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی سےذمہ دارانہ اداکرنے کردار کی توقع ہے۔  سندھ میں 13 نئے پاسپورٹ آفس کھولے جا رہے ہیں۔ 28 نئے آئی ڈی کارڈ سٹیشن بھی کھولے جائیں گے۔ چاروں صوبوں میں ایک ایک آفس کا میں خود ادفتتاح کروں گا۔ پاکستان ای پاسپورٹ  کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ وزیراعظم کل تاریخی تاریخی دورے پر جا رہے ہیں۔ واپسی پر وہ اس  کا افتتاح کریں گے۔1819 سروس کا افتتاح بھی کیاجائے گا۔ 1122 کو جدید بنائیں گے۔