18 ویں ترمیم کے بعد کچھ معاملات میں فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے،سندھ و پنجاب میں گندم کی مختلف قیمتیں ہیں جبکہ پورے ملک ایک قیمت ہونی چاہیے،وزیراعظم عمران خان کی سابق سفیروں اور تھنک ٹینک کے نمائندوں سے گفتگو

27

اسلام آباد،13فروری  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے سابق سفیروں اور تھنک ٹینک کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد کچھ معاملات میں فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے،سندھ و پنجاب میں گندم کی مختلف قیمتیں ہیں جبکہ پورے ملک ایک قیمت ہونی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد فیصلہ سازی کے حوالے سے مسائل سامنے آئے۔ انہوں  نے اس حوالے سے سندھ اور دیگر صوبوں میں گندم کی قیمتوں میں فرق کا حوالہ دیا۔ چینی حکومت کے کام کاج کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جب کوئی فیصلہ لیا گیا تو اس پر عمل درآمد کیا گیا لیکن پاکستان میں ان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔