اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نے بدھ کو دی چیلنج انیشی ایٹو پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسان قرضہ سکیم میں خواتین کی دلچسپی بڑھانے کی ضرورت ہے،موجودہ شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے
انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ اپنے ڈراموں، مارننگ شوز میں لوگوں کو اس موضوع سے آگاہ کرنے کے لیے خاندان سے متعلق بار بار پیغامات کی فراہمی کو یقینی بنائے ، اسی طرح علمائے کرام کو صحت سے متعلق پیغام رسانی کے لیے منبر کا استعمال کرنا چاہیے جیسا کہ انہوں نے کورونا کے دوران کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے قدامت پسند معاشرے میں یہ بھی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور احساس پروگرام کے دستیاب ذرائع کے ذریعے مانع حمل ادویات تک آسان رسائی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے حکومت تقریباً ایک کروڑ 70 لاکھ خاندانوں سے رابطے میں ہے جنہیں متعدد موضوعات پر پیغام رسانی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔











