اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف تاریخی قرارداد کی منظوری پاکستان کیلئے باعث فخر، مسلمانوں کیخلاف انتہاء پسندی کے خاتمےمیں مدد ملےگی ،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی پریس کانفرنس

68

اسلام آباد ۔16مارچ  (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہے کہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف تاریخی قرارداد کی منظوری پاکستان کیلئے باعث فخر، مسلمانوں کیخلاف انتہاء پسندی کے خاتمےمیں مدد ملےگی۔

 وزیر مملکت  نے کہاکہ سب کو قومی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے، اوآئی سی کا پاکستان میں منعقد ہونے والا اجلاس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گا،پوری امت مسلمہ کے لئے ایک خوشی کا موقع ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیاکےتدارک  کے لئے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ منظور کیا، اسلاموفوبیاسے نمٹنے کے لئے عالمی دن کی  قرار داد ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ترجمانی ہے۔